22

مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ‘ 2افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد لہولہان’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 58 گ ب کے رہائشی اسلم وغیرہ کی گائوں میں فرمان کے ساتھ پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، اسلم اور اس کے اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے کہ مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دیں، گولیاں لگنے سے 33 سالہ اسلم ولد دلدار اور 60 سالہ ثریا بی بی زوجہ کرامت علی بری طرح زخمی ہو گئی تو حملہ آور موقع سے بھاگ گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق درخواست پر کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں