68

مخالفین کی فائرنگ’ باپ قتل بیٹے سمیت 3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مقدمہ بازی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ قتل’ بیٹے سمیت دو راہ گیر بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ رشیدآباد گلی نمبر 5 میں یٰسین اور شاکر وغیرہ کے درمیان پرانی مقدمہ بازی چلی آ رہی تھی گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوا تو ملزمان شاکر وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 55سالہ یٰسین ولد شیر محمد’ اس کا جواں سالہ بیٹا 25سالہ آصف اور دو راہگیر 60سالہ ریاض ولد طالب اور 20سالہ شہباز ولد سرور بری طرح زخمی ہو گئے تو حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، تو 55سالہ یٰسین ولد شیر محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے شاکر وغیرہ پانچ ملزمان کیخلاف قتل واقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں