77

مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

گوجرہ (نامہ نگار)مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب کامحمد شہباز دودھ لینے کیلئے جا رہا تھاکہ اس کے مخالفین زکریاوغیرہ پیچھے سے آگئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر اس کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں