ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ‘ نیازی باغ کے قریب پہاڑی سلسلہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دیگر 2رشتہ د ا ر ا ن زخمی ہوگئے ‘ نواب شہید پولیس نے مقتول کی بہن کی رپورٹ پر 4ملزمان کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ نواب شہید کی حدود ٹائپ ڈی ہسپتال پنیالہ میں 20سالہ مسماة نادیہ بی بی دختر علی محمد سکنہ بدنی خیل نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت ر پو ر ٹ درج کرائی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرا 30 سالہ بھائی خورشید کوجنت گل ‘ کرمان اللہ عرف طو ری پسران شیرجان ‘ صفت اللہ عرف فتو ولد نگہت ا للہ سکنان بدنی خیل ‘نعمان ولد عبدالعزیز سکنہ تا لگی نے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کرکے پہاڑی سلسلہ نزد نیازی باغ بحد بدنی خیل میں قتل کیا ہے۔
31