فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے المناک حادثات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 116 ج ب کا رہائشی 50سالہ عبدالرئوف ولد یوسف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ ملت روڈ مکھن والا پل کے قریب پہنچا تو سڑک کنارے اندھیرے میں کھڑا موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا موٹرسائیکل سوار 28سالہ شہباز ولد عارف سکنہ 119 ج ب بھی زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو 50سالہ عبدالرئوف ولد یوسف زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ دوسرا حادثہ سمندری روڈ پر منڈی کوارٹر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں پر بٹالہ کالونی کا رہائشی 72سالہ جاوید اقبال ولد فیروز دین موٹرسائیکل رکشہ سے اتر رہا تھا کہ عقب سے آنیوالے تیز رفتار لوڈر رکشہ نے ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا جوکہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ تیسرا حادثہ مکوآنہ بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں پر مکوآنہ کا رہائشی 37سالہ اﷲ دتہ ولد مشتاق پیدل سڑک کراس کر رہا تھا اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
8