فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے خاتون سمیت چار افراد کو بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروبان کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا’ نواحی گائوں63ج ب میں عداوت کی بناء پر ملزمان عالم وغیرہ نے فائرنگ کر کے رانی بی بی کو زخمی کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ حاجی آباد کے قریب آصف نے بتایا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی حنان کو زخمی کر دیا ، جڑانوالہ کے علاقہ 534گ ب کے فیصل نے بتایا کہ وہ اپنی ناراض بیوی کو میکے لینے آیا تو گھریلو ناچاقی پر اس کے بہنوئی منصور نے ٹوکہ کے وار کر کے زخمی کر دیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال پارک کے شاہد نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر سیکورٹی گارڈ آصف نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا
