71

مختلف واقعات میں 3سالہ بچے سمیت 3افراد قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران 3سالہ بچے سمیت 3افراد قتل اور 2 نوجوان بری طرح زخمی ہو گئے’ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھوپورہ کا رہائشی خالد پسٹل سرہانے رکھ کر چلا گیا اس کا تین سالہ بیٹا ارسلان باپ کا پسٹل اٹھا کر کھیل رہا تھا کہ اسکی والدہ نے بڑے بیٹے چھ سالہ فیض کو بھائی سے پسٹل لینے کا کہا تو فیض بھائی سے پسٹل لینے لگا تو اچانک گولی چل جانے سے تین سالہ ارسلان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈجکوٹ کے علاقہ 222 رب کے رہائشی علی رضا کے بکرے چوری ہو گئے اس نے سراغ رساں کتے منگوائے تو کتے 260رب چلے گئے جہاں پرپنچائت جاری تھی کہ بکرے چوری کرنے کے شبہ پر تکرار ہونے پر ملزمان دانیال وغیرہ نے فائرنگ کر دی تو گولیاں علی رضا اور اس کے ساتھی شکیل احمد کو لگیں۔ مضروبان کو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109 رب کے رہائشی ذوالفقار نے بتایا کہ اس کے جواں سالہ بیٹے نوبہار کو معمولی تلخ کلامی پر ملزمان ثقلین وغیرہ نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں