فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سال نو کے پہلے ماہ جنوری کے دوران مختلف واقعات میں 563افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری کے دوران کنٹرول روم کو 12220ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں جن میں 2162روڈ ٹریفک حادثات،9120میڈیکل،130آگ لگنے،4ڈوبنے،4عمارتیں گرنے،لڑائی جھگڑے فائرنگ سمیت دیگرواقعات کی 191اوردیگرمتفرق ایمرجنسی کی 609شامل تھیں ریسکیو1122کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر 11454متاثرین کوریسکیو کیا جن میں 5152افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور5472افراد کو طبی امداد کے بعد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا اس دوران مجموعی طور پر 563افراد زندگی کی بازی ہارگئے جن میں 67افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال نے کہاکہ سردی کے موسم میں ہیٹر،انگھٹی کے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں کوچاہیے کہ وہ سونے سے پہلے ہیٹر کوبند اورانگھیٹی کو بجھا دیں۔
