35

مخیر حضرات کے تعاون سے ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کیلئے گرم کپڑوں کی تقسیم

سرگودہا(بیوروچیف)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور مفلس مریضوں کی خدمت کار ثواب ہے اور ایسے افراد کی ضروریات کا خیال رکھنے والے اخروی نجات کے حقد ار بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں گرم کپڑے اورچادریں تقسیم کرتے ہوئے کیا یہ کپڑے اور چادریں ٹی بی پیشنٹس ویلفیئر کونسل کی طرف سے فراہم کی گئیں اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کاشفہ بھلی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب، میڈیکل ویلفیئر آفیسر صائمہ بینش ، صدر پیشنٹس ویلفیئر کونسل ناصر محمود سہگل، نائب صدر خواجہ شفیق الرحمان، ملک عبدالمجید، فنانس سیکریٹری عبدالقدوس، ڈاکٹر اسد نقوی دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں