سرگودہا (بیوروچیف) پاکستانی نژادامریکی شہری سلطان محمودوڑائچ کااپنے آبائی شہرسرگودہاکیلئے خدمات کاسلسلہ جاری ہے۔سلطان محمودوڑائچ نے گورنمنٹ ڈاکٹرفیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال کو اسٹریچراورویل چیئرزعطیہ کیں ہیں۔واضع رہے کہ ایم ایس ڈاکٹرمشتاق بشیرعاکف نے ان سے20اسٹریچراور 20 ویل چیئرزعطیہ کی استدعا کی تھی۔معروف سما جی شخصیت سلطان محمودنے کمشنر سرگودہاڈویژن محمداجمل بھٹی سے ہسپتال کیلئے 10ڈائلسسز مشینیں بھی جلدفراہم کرنے کاوعدہ کیاہے ۔ سلطان محمودوڑائچ عرصہ20سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں بھی وافرمقدارمیں امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجوایاتھا۔ان کاکہناہے کہ مشکل وقت میں وہ اورتمام اوورسیزپاکستانی اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں سرگودہاکابیٹاہوں۔اپنے لوگوں کی خدمت کرکے فخرمحسوس ہوتا ہے۔دیار غیرمیں رہتے ہوئے بھی میرا دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔
