31

مدرسے کا طالب علم ‘ ٹک ٹاکر کے ہاتھوں لڑکی اغواء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ رحمان پورہ میں مدرسہ کے طالب علم کو نامعلوم اور جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد میں ٹک ٹاکر نے دوشیزہ کو اغواء کر لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رحمان پورہ کے رہائشی عمیر نے بتایا کہ اس کا 9 سالہ بیٹا علی حیدر قریبی مدرسہ میں پڑھنے گیا واپس نہ آیا، شبہ ہے کہ ملزمان آصف وغیرہ نے اغواء کیا ہے جبکہ لیاقت آباد کے رہائشی شکیل احمد نے بتایا کہ اسکی بیٹی عائشہ کی تصاویر ٹک ٹاکر ملک نامی نے اپنی آئی ڈی پر لگائی تھیں اور عائشہ خریداری کیلئے بازار گئی جو کہ واپس نہ آئی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ٹک ٹاکر ملک نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں