59

مدن پورہ میں خستہ حال گھرکی چھت گرنے سے نوجوان زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدن پورہ میں خستہ حال گھرکی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا ریسکیو1122 نے مضروب کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مدن پورہ گلی نمبر2کے رہائشی رمضان کے گھرکی بالائی منزل کی چھت خستہ حال ہونے کے باعث زمین بوس ہوگئی ملبے تلے دب کر 22سالہ حسن زیب ولد رمضان بری طرح زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے مضروب کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں