29

مدینہ ٹائون واٹر ڈسٹری بیوشن سنٹر کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھ دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ساجد ظفر ڈل نے78 کروڑ روپے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے مدینہ ٹان واٹر ڈسٹری بیوشن سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے سوساں روڈ مدینہ ٹائون میں تعمیراتی سائٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ عمر فاروق، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ثاقب رضا، شعیب رشید، پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر سانول ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ایس محمد نعمان نور، جائیکا کنسلٹنٹ سلطان اعظم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں نے صوبائی سیکرٹری کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں