فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاںمحمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شر یف کی قیادت میں حکومت نہ صرف مہنگائی سے نجات دلا رہی ہے بلکہ ایک پر امن اور سرسبز و شاداب ماحول عوام کو فراہم کررہی ہے ۔ موجودہ حکومت مذاکرات کی آج بھی حامی ہے اور آئند بھی سیاسی تنازعات بات چیت سے حل کر نے کو ترجیح دیگی ۔ پی ٹی آئی کی قیادت قومی مفادات کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے محاذ آرائی ترک کرکے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے حکومتی اقداما ت کی تکمیل کی خاطر مخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ مذاکرات سے بھاگنے والے ایک بار پھر فتنہ پارٹی ملک میں انتشارپیدا کرنے کیلئے متحرک ہو رہی ہے۔
