25

مرحوم قاری نویدالحسن لکھوی ایک بہترین مدرس تھے

فیصل آباد ( پ ر) معروف عالم دین ومزہبی سکالر حضرت مولانا عابد مجید مدنی مدرس جامعہ سلفیہ’مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی رہنما خالد محمود اعظم آبادی , حافظ محمد جہانگیر ,حافظ محمد نعمان طور, نے صدارتی ا یو ا رڈ یافتہ اور عالمی سطح پر معروف شخصیت قاری نو ید الحسن لکھوی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تلاوت کلام پاک کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے, ان کی د ینی, رفاعی , تدریسی اور قرآن مجید کی تجوید و قرت کے حوالے سے خدمات ناقابل فرامو ش ہیں, قاری نوید الحسن لکھوی تلاوت کلام پا ک میں عالمی شہرت رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مدرس بھی تھے،مہمان نوازی میں بے مثال تھے،انکی اچانک موت نے لا کھو ں چاہنے والوں کو افسردہ اور غمزدہ کر دیا ہے ا یسی شخصیات روز روز نہیں بلکہ صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں