38

مردم شماری قومی ذمہ داری ہے متعلقہ افراد کوئی کوتاہی نہ کریں

ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈیجیٹل مردم شماری کے کئے سپروائزر اور شمارکنندگان کی ٹریننگ کا جائزہ لینے کیلئے قائد اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ٹریننگ کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی ذمہ داری ہے اور ملکی وسائل کی تقسیم مردم شماری کے مطابق کی جاتی ہے اس لئے اس اہم قومی ذمہ داری کو احسن انداز میں مکمل کرنے کی لئے تربیت پر پوری توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا ڈیٹا فوری طور پر ٹرانسفر ہو گا اس لئے مردم شماری کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سپر وائزر اور شمارکنندگان کی ٹریننگ کے عمل میں ٹیبلٹس کے استعمال بارے مکمل تربیت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں