26

مردم شماری ڈیوٹی کرنیوالے استاد کیساتھ مزاحمت کرنیوالے پر مقدمہ درج

چنیوٹ (نامہ نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ میں مردم شماری ڈیوٹی کرنے والے استاد کے ساتھ مزا حمت،کرنیوالے کے خلاف مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ توحید آباد میں فیصل عباس نامی سکول ٹیچر مردم شماری کی ڈ یو ٹی پر مصروف تھا کہ جب وہ شان محمد ولد منظور حسین قوم شمسی سکنہ محلہ توحید آباد گلی نمبر 1 خیر پور کے گھر مردم شماری کے کوائف کے اندراج کے لیے پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو شان محمد باہر نکلا جب اس کو ڈیوٹی پر تعینات فیصل عباس نے آنے کا مقصد بتایا تو اس نے استاد کیساتھ گالم گلوچ۔بدتمیزی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پرفیصل عباس کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شان محمد کیخلاف مقدمہ نمبر 457/23 \زیر دفعہ 506, 186 ت پ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں