36

مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت عام

ساہیوال(بیوروچیف) مردہ اور بیمار گوشت سرعام فروخت جاری،محکمہ لایئو سٹاک اور محکمہ کے وٹرنری ڈاکٹرز خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ساہیوال انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ شہریوں کا احتجاج، گھر میں پکا ہوا گوشت باہر پھینکنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے ہورہی ہے،محکمہ لایئو سٹاک اور محکمہ کیویٹرنری ڈاکٹرز کی ملی بھگت کی وجہ سے قصابوں نے اپنے ذاتی سلاٹر ہاوس بنا لیے سلاٹر ہاوس پر ساہیوال بھر کے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سارا دن جمع کیا جاتا ہے،اور اگلے دن صبح ہونے سے پہلے بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت مارکیٹ کے قصابوں کو پہنچا دیا جاتاہے،محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹرز رشوت وصول کرنے کے بعد مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کو کلیئر کی سٹمپ لگا دیتے ہیں یہاں تک کہ کئی سلاٹر ہاوس والوں نے اپنی خود کی سٹمپ بنائی ہوئی ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ساہیوال شہر کے ایک تھانہ کی پولیس نے تین سلاٹر ہاوس پر ریٹ کیا جہاں سے موقع پر سے مردہ جانوروں کا گوشت ہڈیاں اور بیمار بھینس بھی پکڑی،جس کے جسم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں