84

مرزا اشرف مغل کا مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت میں شاندار کنونشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے چیئرمین مرزا محمد اشرف مغل کی طرف سے مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی حمایت میں شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وصدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کنونشن میں سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، امیدوار ایم پی اے پی پی 110چوہدری فقیر حسین ڈوگر، امیدوار ایم پی اے پی پی112اسرار احمد منے خاں، سیکرٹری چناب کلب مہر عبدالرف،سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)میاں ضیا الرحمن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد میاں ریاض شاہد، صدر اولڈ سپیئر پارٹس سرگودھا روڈ چوہدری شاہد ندیم، صدر کباڑ ایسوسی ایشن میاں اشرف مٹھو، صدر ناظم آباد رانا عبداللہ اشفاق،صدر گلستان کالونی چوہدری عبدالرحمن،چوہدری لطیف سیال، صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ مرزا محمد اکرم،ملک عمران مجید، مہر شوکت اللہ سمیت تاجر رہنماں، مسلم لیگی رہنماں،ورکرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ شاہد رزاق سکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو مسلم لیگ ( ن)کو کامیاب بنانے کیلئے تاجر برادری بھرپور کردار ادا کریگی، میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔ آج کے کامیاب کنونشن کا سہرا مرزا اشرف مغل کے سر ہے جس نے بھرپور محنت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں