فیصل آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے ہیں مذہب کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے اپنے قائدین سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر اور ڈاکٹر حافظ سینیٹر عبدا لکریم کی قیادت میں بھی بے مثال کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے 103حاجی محمد اکرم انصاری وامیدوار پی پی 118 محمد رزاق ملک پروفیسر ڈاکٹر حافظ سعید احمد چنیوٹی مولانا محمد سردار عابد افتخار اکرم انصاری ملک محمد الطاف مولانا حبیب الرحمن مدنپوری ودیگر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشرواشاعت خالد محمود اعظم آبادی کی طرف سے بلائے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں حلقہ این اے 103کی تمام مساجد سے خطبا حضرات ,مدرسین ,ائمہ کرام ودیگر معززین حافظ عبدالرحمن عابد .قاری محمد رفیق .قاری نصراللہ .قاری جمیل احمد صدیقی .مولانا محمد احسان ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
