فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں ڈرائیور اپنے ہی ٹریکٹر تلے آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 ج ب پنج گرائیاں کا رہائشی 45 سالہ ظہیر ولد علی احمد ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہا تھا کہ ریاض گارڈن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر سے گرا اور اپنے ہی ٹریکٹر کے ٹائر تلے آ کر کچلا گیا، وہاں پر موجود دیگر افراد نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈرائیور ظہیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ متوفی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ظہیر کو مرگی کا دورہ پڑتے تھے اور مرگی کا دورہ پڑنے سے ٹریکٹر سے گر کر اسکے نیچے آ گیا۔
42