فیصل آباد (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کا ر پو ریشن فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمد اور سیکریٹری انفا ر میشن میاں محمد اجمل نے کہا ہے کہ بہادر قائد کی بہادر بیٹی مریم نواز کا پارٹی کارکن ایسا استقبال کریں گے یہودیوں کے ایجنٹ اور توشہ خانہ کے کنفرم گھڑی چور کے حواری ملک سے بھاگنا شروع ہو جائیں گے بغیر پروگرام کے لاہور کے علاہ ہر شہر سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے قافلے جوق درجوق لاہور پہنچیں گے اب ہرطرف شیر ہی شیر ہوگا بہت جلد عمران نیازی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والا خود جیل کی طرف جا رہا ہے ہنستے ہنستے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹاکر قرضوں میں مزید پھنسانے والا اب اپنے انجام کے لئے تیار رہے جعلی مینڈیٹ والا کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ایکسپوز ہو چکا پنجاب میں اب نیازی کا حال اس سے بھی برا ہو گا۔
30