فیصل آباد (پ ر) ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ و نگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نا ئب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نو ا ز کے کامیاب ورکرز کنونشنز نے مخا لفین کی نیندیں حرام کر د یں کا میاب ورکر کنو نشنز سے لیگی کا ر کنا ن منظم ومتحد ہورہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی اتحاد ی حکومت ملک کو درپیش معا شی چیلنجز سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ا نہو ں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی حکو مت نے مقبو ضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثا ل قائم کی ہے۔ کشمیر میں بڑ ھتی ہوئی بھارتی بر بریت، ظلم وستم اور انسانی حقو ق کی بدترین پامالی نے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کر دیا ہے۔
34