26

مریم نواز عدلیہ اورججزکیخلاف سازش کررہی ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان تحر یک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ مریم نواز اعلی عدلیہ اور ججز کے خلاف گھنائونی سازش کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے سپریم کورٹ کو ججز کی توہین کرنے پر مریم نواز کے خلاف فی الفور نوٹس لینا چاہیے ماضی میں بھی نواز شریف اور اب مریم نواز اپنے مرضی کے فیصلے لینے کیلئے اعلیٰ عدلیہ پر دبائو ڈال رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ججز کو تنقید کانشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے نااہل اورکرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہے ۔حکومتی وزراء کی طرف سے تحریک انصاف کارکنوں اور قائدین کو سنگین دھمکیاں دینا ناقابل برداشت ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جیل بھرو تحریک انشااﷲ کامیاب ہوگی اور پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکمرانوں کو دم دبا کر بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے فراری ہی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے حکمران اپنی کرپشن کو بچانے میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں