23

مریم نواز کا امین بٹ کے جرأتمندانہ کردار کا برملا اعتراف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سینئر نائب صدر’ چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کے دورہ فیصل آباد کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کی رہائش گاہ پر ہونیوالے اجلاس میں (ن) لیگ کے سرگرم رہنما’ سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے چیئرمین’ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ نے بھی شرکت کی۔ اس دوران متحرک سیاسی شخصیت محمد امین بٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سینئر نائب صدر’ چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز سے سیاسی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات بارے تفصیلی بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے محترمہ مریم نواز کو بتایا کہ فیصل آباد کے تاجروں کو مسائل ومشکلات کا سامنا ہے جس پر محترمہ مریم نواز نے سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد محمد امین بٹ کو یقین دہانی کروائی کہ فیصل آباد کے تاجروں کے وفد کو لاہور بلا کر ان کے مسائل سے تفصیلی آگاہی حاصل کر کے ان کے حل کیلئے وفاقی حکومت کو کہا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو آپ جیسے جرأت مند لیڈر کی ضرورت ہے لہٰذا آپ PP-111 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں، جس پر محمد امین بٹ نے محترمہ مریم نواز کو بتایا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہیں اور قائد میاں محمد نواز شریف نے میرے مطالبے پر گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے طالب علموں کے لیے بس بھی فراہم کی تھی تاکہ طالب علموں کو کالج آنے’ جانے میں آسانی پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قائدین کی کال پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی پارٹی پرچم کی سربلندی کے لیے مصروف عمل رہیں گے۔ اس موقع پر محترمہ مریم نواز نے سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے چیئرمین’ سابق ڈپٹی میئر اور سرگرم لیگی رہنما محمد امین بٹ کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں