فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر قوم نے شاندار استقبال کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ محترمہ مریم نواز مسلم لیگ ( ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی ۔مریم نواز کی وطن واپسی سے مسلم لیگ ( ن) مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مریم نواز پارٹی کارکنوں کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لے کر چلیںگی۔ انہوںنے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے محسن نقوی کا انتخاب بہترین اور خوش آئند ہے ۔ عمران خان اپنی پسند اور مرضی کے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
