سرگودھا (بیوروچیف) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کا 23فرری کو سرگودھا میں شاندار استقبال کیا جائیگا اور سرگودھا کے لوگ ثابت کرینگے کہ سرگودھا آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ن لیگ کو وہ شکست دینگے یہ ان کی بھول ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید نے چوہدری عبدالحمید پبلک سیکرٹریٹ کے باہر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ اہل سرگودھا مسلم لیگ ن سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور 23فروری کو مسلم لیگ ورکر کنونشن میں سرگودھا کے شہری اپنی شرکت کو یقینی بنائینگے اس موقع پر ممبران کی رکنیت سازی بھی کی گئی۔
31