13

مریم کا ایک اور اعزاز،ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح

لاہور(بیوروچیف) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی پنجاب کا اعزاز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور الیکٹرک وہیکل کو خود ڈرائیو کیا، لاہور میں پہلی جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک ٹریفک سے پٹرولنگ کی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹراک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی رینج 410کلومیٹر فی چارج ہے، الیکٹرک گاڑی 30سے 80فیصد تک تقریباً 30منٹ میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے، الیکٹرک وہیکل میں سرویلنس کا جدید پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پٹرولنگ پر مامور 103گاڑیاں ماہانہ 28,000لیٹر ایندھن استعمال، 7.42ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں سے سالانہ فی گاڑی تقریباً 4,500لیٹر ایندھن کی بچت، آپریشنل لاگت میں کمی اور زیرو کاربن اخراج ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کو بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی اور گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں شروع کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنے گا، گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈگورننس کے وژن کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں