36

مزدوروں کیلئے سدھار میں رمضان بازار لگایا جائے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)مہنگائی میں پسے ہوئے مزدوروں کیلئے سد ھا ر میں رمضان بازار لگایا جائے ،بابا لطیف انصاری ،تفصیلات کے مطابق سدھار ،دھاندرہ،چینچل سنگھ والا ، ملا ں پور اور گردونواح میں تقریبا 50 ہزار سے زائد مزدور دن بدن بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں روزگار نہ ہونے کے با عث گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے سربراہان \ذہنی پریشانی کا شکار ہیں لیکن مزدوروں کی آواز سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی کسی کو غریب عوام کی کوئی پرواہ ہے رمضان المبارک کے مہینے کی آمد آمد ہے اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے چیرمین بابا لطیف انصاری،رانا ریاض ،شیخ نثار،ملک ممتاز،شیخ خالد بھولا،فیضی بندیشہ اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے طوفان میں پاور لومز ورکرز،ریڑھی بانوں ،مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے سدھار میں رمضان بازار لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں