31

مسافروں کو سہل سفری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فیصل سلطان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پنجاب پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے کہا ہے کہ مسافروں کو معیاری،آرام دہ اور سہل سفری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اس مقصد کے لئے مسافر گاڑیوں کی فٹنس لازم وملزوم ہے اوروہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر ٹرانسپورٹ گاڑیاں سڑکوں پر لانا جرم ہے لہذا ٹرانسپورٹرز عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بات جنرل بس سٹینڈ میں وکس سسٹم پر عملدرآمد کا جائزہ اور ٹرانسپورٹرزسے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی احمد رضا اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری پنجاب پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جنرل بس سٹینڈکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مسافروں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اوورچارجنگ واوورلوڈنگ کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے متعدد انقلابی اقدامات جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں