20

مسافروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ‘ کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنرسرگودہامحمداجمل بھٹی سرگودہاکا جنرل بس اسٹینڈ ، بوٹانیکل گا ر ڈ ن،رحمت للعالمین پارک اور کمپنی باغ میں قائم خو ا تین پارک کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد اجمل بھٹی نے جنرل بس اسٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ سرگودہا کو پنجاب کے خوبصورت بس اسٹینڈز میں سے ایک قرار د یتے ہوئے مسافروں کے لیے مزید بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے ریونیو میں مزید اضافہ کے لیے شیڈز/بیس کا کرایہ مقرر کرنے اور دکانیں ڈ بل سٹور ی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہد ا یت کی۔ انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے پانی کے ٹیسٹ کروانے کے ا حکا ما ت جاری کیے۔ انہوں نے مسافر خانے کے معائینہ کے دوران مسافروں سے ملاقات بھی کی ۔ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا اور جنرل بس اسٹینڈ میں ایک یادگاری پودا بھی لگا یا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے شفیق نیازی اور سی او ایم سی طارق پرویا ، ملک ظفر بھی انکے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں