36

مسافر خاتون ، بیوہ اورتیرہ سالہ دوشیزہ سے گن پوائنٹ پر بداخلاقی ، ملزمان گرفتار

ساہیوال(بیوروچیف)مسافر خاتون،بیوہ اور13سالہ لڑ کی سمیت تین کی جبراً آبرو ریزی مقدمات درج تین گرفتار۔واقعات کے مطابق نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک86۔سکس آر کے قریب تین مسلح افراد نے گز شتہ شام مسافر خاتون ایمنہ بی بی کو رکشہ سے زبر دستی اٹھا کر کمرہ موبائل ٹاور میں لے گئے اور جبرا آبرو ریزی کی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر خون میں لت پت خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ایک ملزم مجاہد نامی کو گرفتار کر لیا ۔کوٹ خادم علی شاہ میں ایک نوجوان بیوہ اقراء سے پسٹل دکھا کر مسلح دو افراد نے زبر دستی گھر میں گھس کر ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ایک ملزم رحمان اسلم گرفتار۔چک98/9.Lمیں ایک محنت کش خضر حیات پھلروان کی13سالہ لڑ کی عابدہ بی بی سے دن دہاڑے دو بجے گھر میں گھس کر زبر دستی پسٹل دکھا کر ناصر پھلروان نے آبرو ریزی کی اور فرار ہو گیا پولیس نے ملزم ناصر پھلروان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس فریدٹائون اور ڈیرہ رحیم نے تین مقدمات376 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزم گرفتار کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں