32

مسلح افراد نے گولیاں مار کر مخالف کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیاگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ روشن والا کے علاقہ 236ر۔ب کے رہائشی 26سالہ قیصرعباس ولد سیف اللہ کی گائوں میں ملزمان کے ساتھ عداوت بازی چلی آرہی تھی گزشتہ روز دوبارہ تلخ کلامی ہونے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے قیصرعباس بری طرح زخمی ہوگیا توملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پرکارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں