50

مسلح افراد کا شہری پر تشدد ، ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ گیٹ چوک میکڈونلڈ کے قریب مسلح افراد کی غنڈہ گردی’ گاڑی کھڑی کرنے پر شہری پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے یرغمال بنا لیا، گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان محمد اشتیاق’ محمد قدیر’ محمد شرجیل’ شاہ زیب وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے بلاک بٹالہ کالونی کے رہائشی عامر لطیف نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ گاڑی پر ڈی گرائونڈ کی طرف جا رہا تھا کہ گیٹ چوک میکڈونلڈ کے قریب فروٹ خریدنے کیلئے رُکا تو گاڑی میکڈونلڈ کے بالمقابل کھڑی کی تو اس دوران آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح ملزمان آ گئے اور آتے ہی زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے یرغمال بنا لیا۔ وہاں پر موجود دیگر افراد نے بڑی مشکل سے اسکی جان چھڑائی تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں