44

مسلح افراد کی میت والے گھر داخل ہوکر ہوائی فائرنگ ، خواتین اور بچوں پر تشدد

جڑانوالہ(نامہ نگار)”ظلم کی انتہا”مسلح افراد نے میت والے گھر داخل ہو کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا اور مبینہ طور پر گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی،آر پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے انصاف و تحفظ کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 56 گ ب میں مدثر، گل شہزاد وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میت والے گھر میں داخل ہو کر فوتیدگی پر آئی خواتین بچوں اور مردوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے گائوں میں خوف و ہراس پھیلایا اور گھر میں رکھی ہوئی چارپائیاں و دیگر سامان باہر پھینک دیا جبکہ فوتیدگی پر آئے مرد خواتین اور بچوں کو بھی گھر سے نکال دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جبکہ مسلح افراد نے مبینہ توڑ پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی جس پر اہل دیہہ نے 15 پر پولیس کو کال کی اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر حالات کو قابو کیا پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی سے جانی نقصان نہ ہوا ہے اہل دیہہ نے آر پی او فیصل آباد،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ذرائع کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں