37

مسلح ڈاکوئوں نے ایک ہی رات میں چار گھروں کا صفایا کردیا

کنجوانی(نامہ نگار)دس نامعلوم ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک ہی رات میں چار گھروں کا صفایا کر دیا اطلاع پر پولیس تھانہ گڑھ نے اعلی افسران کو ایک واردات کی اطلاع کرکے باقی تین وارداتوں کو گول کر دیاتفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کی حدود چاہ کری والا بستی کمیرکا رہائشی طارق سیال اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ دس نامعلوم ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوگر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور گھر میں لوٹ مار کے دوران طلائی زیورات، نقدی، برتن اور گھریلو پاچات لوٹنے کے بعد یکے بعد دیگرے مزید تین گھروں میں باری باری داخل ہوئے او ر انہیں بھی یرغمال بنا کر نقدی و زیورات لوٹ لئے، ڈاکو دو گھنٹے لوٹ مار کرتے رہے تقریباً دو گھنٹے بعد 15 پر اطلاع کے بعد ایس ایچ او تھانہ گڑھ آصف نواب طور نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں محمد طارق ولد ہمایوں، نیاز احمد ولد کمیر’اللہ دتہ ولد احمد علی اور نور احمد ولد ذوالفقار شامل ہیں۔دلچسپ بات کہ گڑھ پولیس نے افسران کو بھیجی رپورٹ میں 15 پر اطلاع کرنے والے طارق کے گھر کی واردات کا بتایا جبکہ دیگر لٹنے والے گھروں کی واردات کو گول کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں