جڑانوالہ(نامہ نگار)سواریوں کے روپ میں ڈاکوئوں نے مسافر ویگن لوٹ لی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے جڑانوالہ آنے والی ویگن میں سوار مسافروں کے روپ میں ڈاکوئوں نے تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود سردار مارکی کے قریب ویگن روک کر تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے جبکہ مزاحمت پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس دوران گشت غائب دکھائی دیتی ہے جسکی بنا پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے متاثرین نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مین سڑکوں پر گشت کے نظام کو موثر بنا کر بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
