کمالیہ(نامہ نگار)دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ۔تفصیل کے مطابق غلام فرید نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ وہ اور اسکا بیٹا امداد حسین احاطہ مویشیاں میں سوئے ہوئے تھے چار آتشیں اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد واردات کی نیت سے احاطہ میں آگئے اور ہم پر اسلحہ تان کر مویشی لے جانے لگے میرے بیٹے امدادحسین نے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی ایک فائر اس کے دائیں بازو اور دوسرا پیٹ میںلگا اور وہ شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس پر غلام فرید کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
