43

مسلح ڈاکوبنک ملازم سے موٹرسائیکل اورموبائل چھین کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکوبینک ملازم سے موٹر سائیکل وقیمتی موبائل چھین کر فرارہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ نواحی چک نمبر415ج ب کا علی رضا جو کہ نیشنل بنک میں ملازم ہے اور جو اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس گائوں جا رہاتھاکہ موچیوالہ روڈاڈاتن پولیاکے قریب اسے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے موٹر سائیکل اورقیمتی موبائل لوٹ لیا اورڈاکو کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔تھانہ صدر پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلا ع موصول نہیں ہو سکی۔علاوہ ازیں تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں چک نمبر336ج ب کا رکشہ ڈرائیورمحمد شہباز اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر اڈاچراغ آباد کھڑاتھاکہ خاتون سمیت تین افراد آگئے اور جنہوں نے کہاکہ انہوں نے پینسرہ جا نا ہے رکشہ ڈرائیور ان کو لے کرجار ہاتھاکہ چک نمبر334ج ب نہر کے قریب رکشہ ڈرائیور کو زبردستی روک لیااور اس سے ہزاروں کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل رکشہ چھین لیااوراس کی مشکیں کس کر نہر کنارے پھینک دیااور موقع سے فرارہو گئے ۔اطلا ع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں