25

مسلح ڈاکویوٹیلیٹی سٹورسے ہزاروں روپے لوٹ کرفرار

گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکویو ٹیلیٹی سٹورسے ہزاروں روپے لوٹ کر فرارہوگئے ۔ معلوم ہواہے کہ ماڈل سٹی روڈ امامیہ کے یوٹیلیٹی سٹور پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور سٹورانچارج محمد علی سکنہ مہدی محلہ سے 20 ہزارروپے نقدی ودیگر سامان وغیرہ چھین کر فرارہو گئے واردات سے سٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیا ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔دریں اثناء گھریلوکام کاج کیلئے رکھی گئیں نوکرانیوںنے تین لاکھ روپے چوری کر لئے۔معلوم ہواہے کہ سمن آباد کے محمود اشرف نے اپنے گھر میں چند روز قبل گھریلوکام کاج کیلئے دو ملازمہ رکھیں تھیں جوموقع پا کر اس کے گھر سے تین لاکھ روپے چوری کر کے فرارہوگئیں تھانہ سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں