فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ خیابان گرین کے قریب ڈاکو ڈلیوری بوائے سے پیزا جبکہ شہری سے 18 لاکھ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق اویس نگر کے رہائشی عدیل وارث نے بتایا کہ وہ پیزا دینے کیلئے پنجاب ہائوسنگ کالونی ستیانہ روڈ جا رہا تھا کہ جب وہ خیابان گرین کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا، گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے پیزا’ 6ہزار روپے اور فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ نشتر آباد کے رہائشی ریاض نے بتایا کہ وہ بنک سے 18لاکھ روپے نکلوا کر آ رہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
