ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ میں ڈاکو پاور لوم مالک سے 50 ہزار چھین کر فرار’تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ کے رہائشی نصیر نذیر ولد حمید شریف سے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ لوٹ مار کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کی گئی مگر ابھی تک کسی ڈاکو کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
34