41

مسلمان متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنائینگے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیرہ جے یوآ ئی کفیل احمد نظامی نے گزشتہ روز مدرسہ مھدالفقیرجھنگ میں حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی سے خصوصی ملاقات کی ‘ ملاقات کے دوران ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی نے کہا کہ عالمی قوتیں اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہوں ‘ امت مسلمہ بے دار ہے اور کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا دینگے ‘ انہوں نے اس موقع پر کفیل احمد نظامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں