16

مسلم لیگ(ن) دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ (ن)سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبارجٹ نمبردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن دوتہائی اکثریت حاصل کرلے گی اورمیاں نوازشریف چوتھی باراس ملک کے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے میاں نوازشریف عوام کی توقعات پرپورااتریں گے اورعوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے جب 2018ء کے انتخابات کے بعد عمران خان وزیراعظم بن گئے تھے تواس وقت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پرظلم وستم کے پہاڑ گرائے گئے مسلم لیگ کے قائدین کوبلاجواز جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتارکیاگیا عوام کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں