68

مسلم لیگ(ن) کے منشور سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدراوراین اے99سے نامزداُمیدوارمیاں قاسم فاروق نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے جوپارٹی منشوردیاہے اس سے پاکستان کامستقبل روشن ہوگا۔مہنگی بجلی سے نجات کے لئے شمسی توانائی میاں نوازشریف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام 8روی کوکریں گے۔ 25 کروڑ عوام خوشحالی و ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کومینڈیٹ دیں گے تو میاں نوازشریف کی قیادت میں آنے والی حکومت حسب روایت عوام کومشکلات سے نجات دلائے گی۔ انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں مسلم لیگی رہنمائوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں ے کہاکہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔ 2017ء میں میاں نواز شریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔آٹاچینی گھی پٹرول اور د یگرایشاء عوام کی پہنچ سے دورنہیں تھیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف سازش نہ کی جاتی تو آج معاشی مسائل نہ ہوتے۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نفرت کو ختم کر کے قوم کو اکٹھا کرے گی۔ 2017ء میں ڈنڈے اور بلے سے جس سفر کو ختم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں