72

مسلم لیگ ن الیکشن میں کلین سویپ کریگی ، شیخ محمد یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)8 فروری کو محب وطن عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دیکر ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے’ پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بھاری اکثریت سے منتخب ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) پی پی 114 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے 65 میں انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا’ اس موقع پر طاہر بٹ’ عامر بٹ’ شیخ جمعہ’ شیخ طاہراور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترے گی ۔ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سابق حکومت نے نوجوانوں کے ذہنوںمیںاپنے مخالفیں کے خلاف زہریلا بارود بھر’ا تبدیلی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا گیا اور نفرت کا بیج بویا گیا جو 9 مئی کو قوم نے بھی دیکھا ‘ عوام ان لوگوں کو مسترد کر دے گی ۔ آٹھ فروری کو پاکستان کی غیور عوام ایک دفعہ پھر قائد میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے’انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا’ اب اگر قوم میاں محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریگی اورآنیوالے پانچ سالوں میں ملکی معیشت کا پہیہ چل نکلے گا اور پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ سے حاصل کر لے گا’ میری آپ سے لوگوں سے اپیل ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور آنیوالے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو جتوائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں