74

مسلم لیگ ن انتخابی دنگل پوری قوت سے لڑنے کیلئے تیار ہے ، امیدوار پی پی 117 خواجہ رضوان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار پی پی 117 خواجہ رضوان احمد نے کہاکہ ن لیگ آٹھ فروری کو پر امن اور شفاف الیکشن چاہتی ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی ضرورت نہیںتحریک انصاف کے سابق وزیر ہوں یا کوئی اور انصافی جنہوں نے نو مئی کے المناک سانحہ میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہیں اپنا کیا ہوا بھگتنا ہوگا بلے کا نشان تحریک انصاف سے واپس ہونا نیازی کے حواریوں کیلئے بہت بڑا آفٹر شاک ہے اعلی عدلیہ نے طویل سماعت کے بعد حق سچ کا فیصلہ دیا جسے ن لیگ زبردست سلیوٹ پیش کرتی ہے ۔پی ٹی آئی سمیت کوئی روئے پیٹے الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل ہرچن پورا نمبر دو گلی نمبر سات کے نامور تاجر لیڈر واصف رضا ،انجمن تاجران کے لیڈر غلہ منڈی حاجی اصغر علی باجوہ و دیگر معززین کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کیمپین کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن انتخابی دنگل لڑنے کیلئے پوری قوت سے تیار ہے چاہے نیازی کا بلا ہو یا بلاول کا تیر چلے ہم مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں