فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ عالمی جریدے کی نواز شریف کی مقبولیت اور ان کے ادوار میں ریکارڈ معاشی ترقی کی تجزیاتی رپورٹ سے ہمارے سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ گیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی این اے 130 میں تاریخی ریلی سے ثابت ہو گیا ہے لاہور کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے ہے۔ اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ہم عوام سے ان کی دہلیز پر جا کر رابطے کر رہے ہیں ، عوام مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو جس طرح پذیرائی دے رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہی انہیں مشکلات سے نجات دلائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا لیکن نواز شریف سے بغض اور دشمنی نبھاتے ہو نے ملک کی چولیں ہلا دی گئیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔
