56

مسلم لیگ (ن) ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے

کمالیہ(نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ ن و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 123 چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف کارنر میٹنگزسے خطاب کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے ادوار میں سی پیک، موٹر ویز، میٹرو بس، اور نج ٹرین سمیت دیگر میگا ترقیاتی پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچے اور آئندہ بھی یہی جماعت ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، میاں نواز شریف کی عوام میں مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے میاں نواز شریف جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں