54

مسلم لیگ ن نے ریاست کیلئے سیاست کوقربان کیا ہے

فیصل آباد (پ ر)مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) نے ریاست کے لئے اپنی سیا ست کو قربان کیا ہے ۔ ملک جلد بحر ا نوں سے نکل آئے گا اور ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ترقی اور خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ تحریک انصاف نے چار سال میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے قصہ پارنیہ بن چکے ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی انا کی تسکین کیلئے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تڑوا کر جمہوریت پر شب خون مارا ہے ۔ عمر ا ن ٹولہ کی سیاست کا ٹائی ٹینک بہت جلد ڈوبنے والا ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھر پور حصہ لے گی ۔ پاکستان کی غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمرانی ٹولہ کو شکست سے دو چار کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لئے اراکین قومی اسمبلی کے ا ستعفو ں کی منظوری بڑا سرپرائز ہے ۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو گندہ اور خطرناک کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں